خام تیل کی قیمت44ڈالر 70سینٹس فی بیرل ہو گئی

 عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 8ماہ کی کم ترین سطح 44ڈالر 70سینٹس فی بیرل پر آگئی ۔ امریکامیں گیسولین اور ڈیزل کے ذخائر اور ریفائنریز کی پیداوار بڑھنے پر قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔عالمی مارکیٹ میں گیسولین کی سپلائی بڑھنے اور ریفائنری کی پیداوار میں اضافے پر خام تیل کی قیمت نومبر 2016کی کم ترین سطح تک گر گئیں ۔گزشتہ روز نیویارک سیشن کے دوران خام تیل3اعشاریہ 7فیصد نمایاں کمی سے 44ڈالر 75سینٹس فی بیرل تک گرگیا۔کاروبار ہفتے کے چوتھے روز سنگاپور اور لندن سیشن میں بھی خام تیل میں کمی کا سلسلہ جاری رہا ۔کاروبار کے دوران خام تیل مزید 13سینٹس کمی سے 44ڈالر 62سینٹس فی بیرل پر آگئے جو کہ آٹھ ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ امریکا میں گیسولین کے ذخائر 21لاکھ بیرل سے پچھلے ہفتے میں اضافہ ہوا اور ڈیزل کی سپلائی میں بھی اضافہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن