پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواﺅں کیساتھ بارش کا امکان:محکمہ موسمیات

Jun 16, 2017 | 15:06

ویب ڈیسک

  بارش اور تیز ہواﺅں نے پنجاب میں گرمی کا زور توڑ دیا . لاہور سمیت مختلف شہروں میں تیز ہواﺅں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بارش اور تیز ہواوں نے پنجاب میں گرمی کا زور توڑ دیا .راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، بہاولپور ، ڈی جی خان، ڈی آئی خان ، اسلام آباد ، فاٹا ، کشمیر میں بھی تیز ہواوں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوئی ہے ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان ، بہاولپور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان ، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے ، کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔جمعہ کو اسلام آباد میں درجہ حرارت 38، لاہور 41 ، کراچی میں 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پشاور اور ملتان 40 ، فیصل آباد اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 39 ہے ، دادو اور سبی میں پارہ 47 اور لاڑکانہ میں 48 پر ہے.

مزیدخبریں