کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن محترمہ غنویٰ بھٹو نے عید الفطر کے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ یکطرفہ جنگی بادلوں کے سائے میں زندگی بسر کرنے والے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار اسی صورت میں ہی ممکن ہے کہ ہم عید الفطر سادگی سے مناتے ہوئے عوامی طاقت کے ذریعے اسرائیل کے دائمی سرپرست امریکہ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ ایک پیغام میں محترمہ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ ادھر فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں مختلف ہیلوں بہانوں سے استحصالی قوتوں کی بربریت جاری ہے تودوسری جانب مملکت خداداد پاکستان میں ماہ رمضان کے دوران حکم الہی کی خاطر روزہ رکھنے والے جن کی اکثریت غریبوں پر مشتمل ہے اندوزوں‘ منافع خوروں مادہ پرستوں کی معاشی جارحیت کا شکار ہیں لیکن حکومت وقت اور حکمران طبقہ مہنگائی اور بے روزگاری سے مارے اپنے عوام کو رمضان کے مقدس ماہ میں بھی مشکلات کے عذاب سے نجات دلانے میں مخلص نظر نہیں آتے جس کے نتیجہ میں عید الفطر کی خوشیوں سے مٹھی بھرسرمایہ دار اور جاگیر دار طبقہ ہی مستفید ہوسکتے ہیں۔
فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے عید سادگی سے منائی جائے: غنویٰ بھٹو
Jun 16, 2018