لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں آج نماز عیدالفطر ہزاروں مقامات پر ادا کی جائے گی۔ گرائونڈز، پارکوں اور مساجد میں بھرپور انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پولیس نے بھی سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ بادشاہی مسجد میں مولانا عبدالخبیرزاد،8-30بجے، جامع مسجد حضرت دانا گنج بخش میں مفتی رمضان سیالوی 8بجے، مسجد وزیر خان8بجے، باغ جناح میں حافظ عاکف سعید سواچھ بجے، قذافی سٹیڈیم میں حافظ سعید سواچھ بجے۔ ریس کورس گراؤنڈ میں حافظ عبدالغفار روپڑی 7 بجے‘ 77 کلب ایبٹ روڈ گراؤنڈ میں مولانا امجد 7 بجے‘ جامعہ مسجد منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق 7 بجے‘ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں 7 بجے راغب حسین نعیمی خطاب اور مولانا جاوید ہاشمی خطبہ دیں گے۔ جامع اشرفیہ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی7 بجے‘جامع مسجد چوک دالگراں میں راغب حسین نعیمی 7:30 پر نماز پڑھائیں گے۔ مینار پاکستان گراؤنڈ میں علامہ ابتسام الٰہی ظہیر 6:30 بجے‘ جامعہ منظور الاسلامیہ صدر بازار لاہور کینٹ میں 7:30 بجے نماز ہو گی۔ 6:30 بجے جامعہ منظور الاسلامیہ صدر بازار لاہور کینٹ میں 7:30 بجے نماز ہو گی۔5:30 جامع مسجد شیخہ سالم لنک ماڈل ٹاؤن مولانا عبدالغفور سروہی نماز ۔5:45جامع مسجد احسان امیر معاویہؓ روڈ نزد دارالامان راجگڑھ مولانا مفتی انیس احمد مظاہری ۔ 6:00جامع مسجدتوحید B بلاک فیزIII لنک روڈ ماڈل ٹاؤن مفتی غلام مرتضی۔6:30جامع مسجد نیاز چوک سردار چپل بلال گنج مولانا قاری محمد رفیق وجھوی۔6:45جامع مسجد کھاڑک سٹا پ ملتان روڈ مولانا مجیب الرحمن انقلابی،جامع مسجد اللہ اکبر سوئی گیس روڈ چمن کالونی شاہدرہ مولانا حافظ عبدالودود شاہد۔7:00جامع مسجد مدینہ پرانی انار کلی مولانا حافظ زبیر حسن،جامع مسجد بیت المکرم ریواز گارڈن مفتی محمد خرم یوسف،جامع مسجد گرین فورڈس2 سوسائٹی کنال روڈ مفتی عبدالقدیر، جامعہ مسجد عثمانیہ قینچی امرسدھو لاہورکینٹ مفتی سجاد الٰہی، جامع مسجد خضراء سمن آباد مولانا عبدالرؤف فاروقی، مدینہ مسجد قینچی امر سدھو نزد پیکچیز فیکرٹری والٹن کنٹ مولانا عبدالشکور حقانی، جامع مسجد مدینہ لاری اڈہ بادامی باغ مولانا عبدالغفار عباسی۔7:15دارالعلوم مدنیہ رسول پارک ایچ بلاک سبزہ زار سکیم ملتان روڈ لاہور میں نماز عیدالفطر ٹھیک7:15 بجے مولانا محب النبی۔ 7:30جامع مسجد باب الجنت اتاترک بلاک گارڈن ٹاؤن مولاناحافظ اجود عبید،جامع مسجد ججز کالونی فیز 1 ٹھوکر نیاز بیگ مولانا محمد خان، جامع مسجدنجم العلوم 872-N پونچھ روڈ سمن آباد مولانافہیم الحسن تھانوی نماز عید پڑھائیں۔8:00 جامع مسجد شیر ربانی مست اقبال روڈ قاری محمد شاہد سعیدی، جامع رسولیہ شیرازیہ ، بلال گنج علاقہ رضائے مصطفی نقشبندی، 7:30 جامع مسجد انور مدینہ المعروف بابا سیانوالی مین بازار چونگی امر سدھو حافظ ابو ڈر مصطفائی، گنج جامعہ رسولیہ سگیاں حافظ میاں محمد رضا نقشبندی۔
نمازعیدالفطر کی تیاریاں مکمل، آج لاہور میں ہزاروں اجتماعات ہوںگے
Jun 16, 2018