این 81 پی پی 58 کے کونسلرز، سیاسی رہنماؤں کا اجلاس، مہر سعید ایڈووکیٹ کوٹکٹ دینے کا مطالبہ

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) یو سی چیئرمین سابق ناظمین اور کونسلرز نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ ہ پی پی 58میں پارٹی ٹکٹ مہر محمد سعید ایڈووکیٹ کودیا جائے۔ حلقہ کے سارے سٹیک ہولڈرز، کارکن ان کے ساتھ ہیں،وہ پڑھے لکھے، ایماندار ہیں اور شہر کی ایک اکثریتی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے حلقہ میں تنظیمی طور پر بڑی محنت کی ہے اگر ان کو ٹکٹ نہ دیا گیا تو نہ صرف پارٹی بلکہ حلقہ کے عوام سے بھی زیادتی ہو گی۔ چوہدری محمد بشیر بھٹہ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر پی پی 58اور این اے 81 کے امیدواران سمیت یو سی چیئرمینوں، سابق ناظمین اور کونسلرز کا ایک بڑا اجتماع ہوا جس میں قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ میرٹ اور اہلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پی پی 58کا ٹکٹ مہر سعید بھٹہ ایڈووکیٹ کو دیا جائے۔ ذوالفقار مٹھو مہر، مہر عباس، عمران حیدر نت، ملک اشفاق گجر، نعیم اشرف بٹ، مہر اعظم، لقمان کھوکھر، میاں بابر اقبال، میاں بلال ناصر، رضوان گل، اشفاق صابری، میاں منظر، رانا جاوید، شیخ خالد، طاہر وڑائچ، بوبی متی، اقلیتی رہنما ریاض مٹو، میاں ناصر، سابق ناظمین جاوید سمرائ، صداقت منڈ، مہر طارق، میاں عتیق الرحمن، صدر پی ایم اے ڈاکٹر میاں زاہد، کونسلرز مرزا عزت بیگ، عرفان ملہی، جمیل انصاری، قمر بھٹی، حمید مہر، یونس مہر، متین ڈار، مبشر باجوہ، میاں عمران و دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن