کا مونکے(نا مہ نگار) ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کو نقدی مال سے محروم کردیاجبکہ راہگیر تھانیدار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ ایمن آباد کے علاقہ موضع ھرڑ پلی کے قریب تین ڈاکو موٹرسائیکل سوار را ہگیروں کو لوٹ کرکھیتوں میں بٹھاتے رہے کہ اسی دوران ڈیوٹی سے واپس گاؤں جانیوالے اے ایس آئی نے ملزمان کو للکارا تو ڈاکوؤں نے اس گاڑی پر فائرنگ کردی، ایس آئی کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوکر گرپڑا تو اسکے دیگردوساتھی ہوائی فائرنگ کرتے فرارہورہے تھے کہ ملک حسن نامی بھاگتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا، جبکہ زخمی ڈاکو عمیر حسن سکنہ چونگی نمبر 6کے نام سے شناخت ہوئی جسکے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے تاہم ایمن آباد پولیس نے اصل وقوعہ کی بجائے سابق چیرمین یونین کونسل نندپور ارشد محمدکی مدعیت میںدوران ڈکیتی اسکے شور مچانے اوربعدازاں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکے اپنے ہی ساتھی کے مضروب ہونیکا وقوعہ ظاہرکر کے مقدمہ درج کرلیا۔
ایمن آباد: ناکہ لگا کر ڈاکوئوں کی لوٹ مار‘ تھانیدار سے مقابلہ میں ایک زخمی
Jun 16, 2018