گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ غیور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ ن کو کامیاب بنائینگے شیر کا نشان پاکستان کے روشن مستقبل اور ترقی کا نشان ہے 25جولائی کوشیر عوام کے ووٹوں پر سوار ہوکر دوبارہ اقتدار میں آئیگاعوام میاں نوازشریف کیساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کرنے کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال کرینگے میاں نوازشریف کی احتساب عدالت میں 100پیشیوں کے بعد بھی مخالفین ان پر کرپشن کا کوئی بھی الزام ثابت نہ کرسکے قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کو پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے، لوڈشیڈنگ اور بدامنی کے خاتمہ کی سزا دی جارہی ہے یہودیوں کے ایجنٹ جتنی مرضی سازشیں کرلیں مسلم لیگ ن کو عوام سے دور نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نعمانیہ روڈ مونجی گراؤنڈ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مختلف برادریوں کے سرکردہ افراد نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ انتخابات میں انکی کامیابی کیلئے عوام بھرپور کردار ادا کرینگے۔