ایس ایچ او سے ڈکیتی کے دوران چھینی جانے والی کار برآمد

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ بھکھی کا ایس ایچ او لاہور میں ڈکیتی کے دوران چھینی جانیوالی گاڑی کو ذاتی سمجھ کر ایک ماہ تک استعمال کرتا رہا جبکہ گاڑی کا اصل مالک گاڑی کی تلا ش میں مارامارا پھرتا رہا گزشتہ روز نامعلوم شخص نے گاڑی کے اصل مالک کو فون کرکے بتایا کہ آپ کی گاڑی تھانہ بھکھی کے ایس ایچ او ذوالفقار وریاء کے زیر استعمال ہے جس پر گاڑی کے مالک پروفیسر زاہد حسین صدیقی تھانہ بھکھی ضلع شیخوپورہ میں پہنچے تو گاڑی تھانے میں موجود تھی رابطہ کرنے پر ایس ایچ او نے پہلے گاڑی دینے سے انکار کردیا بعد ازاں ڈی پی او شیخوپورہ کی مداخلت پر ایس ایچ او نے گاڑی اصل مالکان کے حوالے کردی۔ پروفیسر زاہد حسین صدیقی نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اکیس اپریل کو لاہور سندر کے علاقہ سے پانچ نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے ان کی کار چھین لی تھی جس کا مقدمہ لاہور تھانہ سندر میں درج کروایا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن