شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وحلقہ پی پی 141 کے امیدوار ملک آصف ریاض وٹو نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو تحریک انصاف کا غبارہ ٹھس ہوجائیگا ملکی ترقی اورعوامی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیںکھڑی کرنیوالے کل بھی ناکام تھے اور اس بار بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی پانچ سالوں کے دوران جس طرح مسلم لیگ (ن) نے عوامی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں ماضی میں اس کی کوئی مثال موجود نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔
25 جولائی کو تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل جائیگی: ملک آصف
Jun 16, 2018