لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور دائود سلیمان ایڈووکیٹس ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر ہمیں غریبوں، یتیموں‘ بیوائوں اور بے سہارا افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے۔ مستحق اور بے سہارا افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کرکے ہی ہم دنیا اور آخرت میں فلاح پاسکتے ہیں۔ عید کے موقع پر غریب اور پسے ہوئے طبقات کو نہیں بھولنا چاہیے۔ آج کا دن ہمیں وطن عزیز کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہداء کی یاد بھی دلاتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کی لازوال قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں۔