پشاور (آئی این پی) آرمی پبلک سکول حملے کا ماسٹر مائنڈ ملا فضل اللہ کی ہلاکت پر شہداءکے والدین نے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے دہشت گرد کو واصل جہنم کیا، یہ لوگ انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں، اے پی ایس حملے پر کمشن بنانے کا مطالبہ پورا نہیں ہوا، چیف جسٹس اور موجودہ حکومت ہمیں انصاف دلائیں۔ آرمی پبلک سکول پشاور حملے کا ماسٹر مائنڈ ملا فضل اللہ امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا، ملا فضل اے پی ایس سکول حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، جس میں 132 بچے شہید ہو گئے تھے، ملا فضل اللہ کی ہلاکت پر اے پی ایس شہداءکے والدین نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا، اپنے ردعمل میں والدین نے کہا کہ اللہ نے ایک ظالم کو واصل جہنم کر دیا جس پر اطمینان ہے، اللہ تمام دہشت گردوں کا ایسا انجام کرے، ان لوگوں کو بہت جلد پہلے اپنے انجام تک پہنچانا چاہیے، یہ لوگ انسان کہلانے کے قابل بھی نہیں ہیں، ہم نے اے پی ایس حملے پر کمشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ اس حکومت اور چیف جسٹس سے کہ ہمیں انصاف دیں۔
اظہار تشکر