لاہور(سپورٹس رپورٹر) یوفون کے تعاون سے پاکستانی کوہ پیما محمد فہیم پاشا گاشربرم 2 پہاڑ سر کرنے کے لیے اپنے سفر کا آغاز 16 جون 2018 سے کریں گے ۔ وہ کوہ پیماؤں کی اس 13 رکنی ٹیم کا حصہ ہے جو آٹھ ہزار میٹر سے زائد بلند پہاڑ سر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس ٹیم میں ایک اور پاکستانی کوہ پیما کے علاوہ اٹلی، ہنگری، چیک ریپبلک اور پولینڈ کے 11 بین الاقوامی کوہ پیما بھی حصہ لے رہے ہیں جنہیں یہ پہاڑ سر کرنے میں ایک ماہ سے زائد وقت لگے گا۔ یوفون ایسے غیرمعمولی افراد کو سہولت پہنچانے کے لئے کوشاں ہے اور پاکستانی کوہ پیما فہیم پاشا کے ساتھ تعاون کر رہا ہے جو یوفون کا اہلکار بھی ہے۔ یہ کسی بھی کاروباری ادارے کی جانب سے ایسی سہولت فراہم کرنے کا پہلا اقدام ہے جو اپنے ملازمین کے شوق جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔