فیفاورلڈکپ ، یوروگوئے اور ایران نے میچز جیت لئے

Jun 16, 2018

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2018روس میں جاری ایونٹ کے دوسرے میچ میں یوروگوئے نے مصر کو ایک صفر سے شکست دے کر جیت کا کھاتہ کھول لیا۔ماسکو میں کھیلے گئے میچ میں مصر اور یوروگوائے کی ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے،پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول نہ کرسکیں،میچ کے 84 ویں منٹ میں یوروگوئے نے گول کر کے برتری حاصل کی جو آخری وقت تک برقرار رہی۔مصر کی ٹیم کا یہ تیسرا ورلڈ کپ ہے اور پہلی مرتبہ مصری ٹیم 1990 کے ورلڈ کپ کا حصہ بنی تھی جب کہ یوروگوئے کی ٹیم اپنا 13واں ورلڈ کپ کھیل رہی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مرتبہ اگست 2006 میں ٹاکرا ہوا جس میں یوروگوئے نے مصر کو 0-2 سے شکست دی تھی۔یاد رہے کہ گروپ اے میں شامل دیگر دو ٹیموں روس اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ روز ہونے والا ایونٹ کا افتتاحی میچ روس کے نام رہا جس نے مہمان ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔ جبکہ دوسر ے میچ میں ایران نے مراکش کا ایک صفر سے شکست دیدی، میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔

مزیدخبریں