لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر کی مساجد میں معتکفین نے شوال کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم کر دیا۔ معتکفین نے مسجد چھوڑنے سے قبل ملکی سلامتی و خوشحالی، امن و امان کی بحالی کی خصوصی دعائیں بھی مانگیں، اعتکاف پر بیٹھنے والوں کو ان کے عزیز و اقارب نے پھولوں کے ہار پہنا کر اور مٹھائیاں کھلا کر ان کا استقبال کیا۔ لاہور کی داتا دربار مسجد، مسجد وزیر خان، بادشاہی مسجد، مرکز القادسیہ، جامعہ نعیمیہ، جامعہ اشرفیہ، جامعة المنتظرسمیت شہر بھر کی چھوٹی بڑی مساجد اور تحریک منہاج القران کے شہر اعتکاف میں ہزاروں افراد نے اعتکاف کی سعادت حاصل کی۔ منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں نماز مغرب کے بعد طاہرالقادری نے خصوصی دعا کرائی اور شرکاءکو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، انجینئر رفیق نجم نے معتکفین کو الوداع کیا۔ جامع المنہاج میں عیدالفطر کی نماز صبح 7 بجے ادا ہو گی۔
اعتکاف