نگران کابینہ میں مزید 4 وزراءشامل‘ شفاف الیکشن کیلئے ہر حد تک جائیں گے : حسن عسکری

لاہور (خبرنگار) نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے نئے نگران صوبائی وزراءکی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نگران صوبائی وزراءسے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے وزراءمیں سعےد اللہ بابر، سردار تنوےر الےاس، مےاں نعمان کبےر اورچوہدری فےصل مشتاق شامل ہیں۔ حسن عسکری نے کہا کہ پنجاب کا نگران سیٹ اپ مکمل طور پر غیرسیاسی اور غیر جانبدار ہے۔ شفاف منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کرانا ہماری قومی ذمہ داری ہے، ہم غےر جانبدار رہ کر عام انتخابات کرائےں گے اوراس ذمہ داری کو فرض سمجھ کر ادا کرےںگے۔ سعیداللہ کو ہا¶سنگ کوآپریٹو اور ماحولیات، سردار تنویر الیاس خان کو زراعت، فوڈ، ترقیاتی و منصوبہ بندی، میاں نعمان کبیر کو لیبر، لوکل گورنمنٹ، ٹرانسپورٹ، چودھری فیصل مشتاق کو ہائر ایجوکیشن، سکولز، سپیشل ایجوکیشن، لٹریسی کی وزارت سونپنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں حسن عسکری نے کہا ہے کہ انتخابات مےں جو بھی جےت کر آئے گا،اقتدار اسے سونپ کر چلے جائےںگے۔نگران حکومت مکمل طورپر غےر سےاسی ہے ، اپنے قول و فعل سے ثابت کرےںگے۔ وزراءاپنے متعلقہ محکموں مےں فےصلوں کےلئے بااختےار ہوںگے۔صوبائی کابےنہ اپنے آزاد اورمنصفانہ فےصلوں سے انفرادی حےثےت نماےاں کرے گی۔کابےنہ کے ارکان کےلئے ہمہ وقت مےسر رہوں گا۔فےصلے باہمی مشاورت سے کرےںگے۔ الےکشن مےں ہر جماعت کو برابری کی بنےاد پر مواقع فراہم کرےںگے۔ نگران وزےراعلیٰ سے چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی اور آئی جی پنجاب کلیم امام نے ملاقات کی ،جس مےں آزادانہ ، شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کےاگےا۔ حسن عسکری نے کہا کہ نگران حکومت فری اینڈ فیئر الیکشن کرانے کےلئے آخری حد تک جائے گی۔پر امن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کےلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ نگران حکومت کو جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے قومی فرےضہ سمجھ کر پورا کریں گے۔ غیرجانبدار انہ الیکشن کو ےقےنی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔حسن عسکری نے عید الفطر ملت اسلامیہ اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام مےں انہوں نے کہا ہے کہ عید الفطر ایک ماہ کی ریاضت اور عبادت کے بعد اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں کےلئے خاص انعام اور تحفہ ہے۔ عید الفطر کا دن مسلمانوں کےلئے رمضان المبارک کے بعد محبت اور باہمی اتفاق و اتحاد کا پیغام لےکر آتا ہے۔انہوںنے کہا کہ دےن اسلام خوشی کے تہواروں پر محروم معیشت طبقات کو بھی خوشےوں مےںشامل کرنے کا درس دیتا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ عیدالفطر لاہور میں منائیں گے۔ عید کے روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کریں گے۔ علاوہ ازیں حسن عسکری نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
حسن عسکری

ای پیپر دی نیشن