ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں یورو گوئے نے مصرف کو ایک صفر سے شکست دیدی ہے۔ مصر اور یوروگوئے کی ٹیموں نے ایک دسورے کے گول پر تابڑتوڑ حملے کیے لیکن کھیل کے 84ویں منٹ میں یوروگوئے نے گول کرکے برتری حاصل کی جو آخری وقت تک برقرار رہی۔ مصر کی ٹیم کا یہ تیسرا ورلڈ کپ ہے اور پہلی مرتبہ مصری ٹیم 1990ء کے ورلڈ کپ کا حصہ بنی تھی جبکہ یوروگوئے کی ٹیم اپنا13واں ورلڈ کپ کھیل رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مرتبہ اگست 2006ء میں ٹاکرا ہوا جس میں یوروگوئے نے مصرکو2-0سے شکست دی تھی۔ دریں اثنا ء تیسرے میچ میں ایران نے مراکش کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر تھا کہ کھیل کے بالکل آخری وقت میں ہی مراکش کے کھلاڑی کی ہیڈ سے گیند گول میں چلی گئی اور کھیل ختم ہونے تک ایران کی برتری برقرار رہی۔ آج فٹ بال ورلڈ کپ 2018ء کے کھیلے جانے والے پہلے میچ میں یوروگوئے نے مصر کو ایک گول سے شکست دی تھی۔