پشاور(آئی این پی) پشاور تھانہ متھرا کی حدود ورسک روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ٹریفک وارڈن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن سعاد خان ولد وزیر باد شاہ ڈیوٹی سے فارغ ہو کر واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے ملزم جہانزیب، گلزار، طاہراور زاہد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے خیبر میڈیکل کالج پہنچا دیا۔
ٹریفک وارڈن قتل
پشاور: گھات لگائے ملزموں کی فائرنگ سے ٹریفک وارڈن قتل
Jun 16, 2018