انٹارکٹیکا میں برف پگھلنے کی رفتار میں حیران کن تیزی آ گئی: سائنسدان

نیویارک (اے پی پی) برفانی خطہ انٹارکٹیکا حیران کن تیز رفتاری سے پگھل رہا ہے 1992ء سے اب تک وہاں سے تین ٹریلین ٹن برف پگھل چکی ہے۔ اس بات کا انکشاف سائنس دانوں کی ایک عالمی ٹیم نے کیا ہے جس نے کرہ ارض کے انتہائی جنوبی براعظم پر گلوبل وارمنگ کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیق میں حصہ لیا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ 1992ء سے 2011ء تک، انٹارکٹیکا میں ہر سال 76 بلین ٹن برف پگھل رہی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ 2012ء کے بعد سے اب سالانہ 219 بلین ٹن برف پگھل رہی ہے۔یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ایک سائنس دان اروین اسابیلا کا جو اس 88 رکنی مطالعاتی ٹیم کا حصہ ہیں کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اب ہمیں فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ برف پگھلنے کی رفتار اس سے کہیں زیادہ ہے جتنی کہ ہم توقع کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن