فیفاورلڈکپ 2018 ء کاآفیشل گانالواٹ اپ ، واکا واکاکاسحر نہ توڑنہ سکا

Jun 16, 2018

ماسکو (سپورٹس ڈیسک )ان دنوں دنیا کے کروڑوں لوگ جس کھیل کے سحر میں ڈوبے ہوئے ہیں اس کھیل کی فتح اور شکست کا قصہ شروع ہوچکا۔فٹ بال صرف کھیل ہی نہیں بلکہ دنیا کے متعدد افراد کے لیے زندگی، خوشی اور امید کا نام بھی ہے۔اس بار فٹ بال کے عالمی مقابلوں میں دنیا کی 32 ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، جس کا مطلب ہے کہ اس کھیل سے دنیا کے کروڑوں لوگوں کی امیدیں، خوشیاں اور جذبات وابستہ ہیں۔یوں تو فٹ بال ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ سے لے کر فائنل تک شائقین اس کے سحر میں ڈوبے رہتے ہیں، تاہم اس کھیل کے کچھ لمحات اور مناظر ایسے بھی ہوتے ہیں، جنہیں سالوں تک نہیں بھلایا جاسکتا۔ایسی ہی کبھی نہ بھلائی جانے والی چیزوں میں فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے کچھ آفیشل گانے بھی ہیں، جن کا سحر آج تک برقرار ہے۔یوں تو روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کا آفیشل گانا ’لو اٹ اپ‘ ایک ماہ قبل یعنی مئی میں ہی جاری کردیا گیا تھا، تاہم یہ گانا بھی 2014 کے ورلڈ کپ کے گانے کی طرح شائقین میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ہم یہاں گزشتہ 5 فٹ بال ورلڈ کپ کے آفیشل گانے آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں، جن میں سے ایک گانے کا سحر اب بھی شائقین کو جکڑے ہوئے ہے۔2018 کے ورلڈ کپ آفیشل گانے 'لِو اٹ اپ' کومعروف فنکاروں ول اسمتھ، نکی جیمز اور ایرا استریفی نے منفرد انداز میں گانے کی کوشش کی ہے۔تاہم تاحال اس گانے نے وہ مقام حاصل نہیں کیا، جو 2010 میں کولمبین گلوکارہ شکیرا کے گانے نے حاصل کیا تھا۔2014 میں برازیل میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے اس گانے کو کیوبن امریکی ریپر پٹ بل، امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز اور برازیلین گلوکارہ کلاڈیا لیٹی نے گایا تھا۔اس گانے نے بھی اگرچہ کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا، تاہم لوگ 2014 میں بھی شکیرا کا گانا ’واکا واکا‘ گاتے نظر آئے۔2010 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ نے جہاں کئی حوالوں سے کروڑوں لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا تھا، وہیں ورلڈ کپ کے آفیشل گانے نے بھی لوگوں کو سحر میں جکڑے رکھا۔اس گانے کی دلچسپ بات یہ تھی کہ اسے کولمبین گلوکارہ شکیرا نے اکیلے ہی گایا تھا، تاہم ان کا ساتھ دینے کے لیے جنوبی افریقن میوزیکل بینڈ فریشلے گراؤنڈ کے ارکان نے ساتھ دیا۔اس گانے کی شہرت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ 2010 کے بعد ہونے والے اب تک کے تمام فٹ بال ورلڈ کپ میں مداح اسے گنگناتے نظر آتے ہیں۔

یورپی ملک جرمنی میں 2006 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے آفیشلی گانے ’دی ٹائم آف اور لاوز‘ کو جرمن گلوکار و موسیقار ہربرٹ گرونومر اور مالی کے گلوکار جوڑے امادو اور مریم نے گایا تھا۔اس گانے نے بھی کروڑوں لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا، تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ اگر یہ گانا بھی ’واکا واکا‘ کے بعد جاری ہوتا تو وہ اتنی مقبولیت حاصل نہ کرپاتا۔ڈیڑھ دہائی قبل جنوبی کوریا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ’بوم‘ کو بھی بہترین گانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔اس گانے کو بھی واحد گلوکارہ نے گایا تھا، ’بوم‘ کو امریکی گلوکارہ و موسیقار اناستاسیہ نے گایا تھا۔

مزیدخبریں