ہتھیلی میں سما جانے وا لا جدید نینو ڈرون امریکی فوج کو دینے کی تیاریاں، دشمن کی ویڈیو ‘تصویریں بھیجے گا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ہتھیلی میں سما جانے والا انتہائی چھوٹا لیکن جدید ڈرون بلیک ہارنیٹ تھری کو امریکی فورسز کے حوالے کرنے کی تیاریاں، جدید ڈرون امریکی فورسز کیلئے دشمن پر نظر رکھنے کیلئے اہم ہتھیار ثابت ہو گا۔ نینو ڈرون دشمن فورسز کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے ان کی لائیو ویڈیو اور ایچ ڈی تصویریں امریکی فورسز کو بھیجے گا، فضا میں موجود ڈرون کی نشاندہی کر پانا دشمن فورسز کیلئے مشکل ہو گا۔ بلیک ہارنیٹ تھری کا وزن ایک اونس جبکہ اس کی لمبائی 6.6 انچ ہے۔ جدید ڈرون کو پہلی بار رواں ہفتے پیرس میں ہونے والی دفاعی نمائش میں پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن