اسلا م آباد(نا مہ نگار)عید کی چھٹیاں ختم ہونے کیساتھ ہی شریف خاندان کی احتساب عدالت میں پیشیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی،نیب کی طرف ست دائر ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنسز کی سماعت عید کے فوری بعد19جون کو ہو گی،عدالت نے19جون کو مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ملک کو ایون فیلڈ پراپرٹی ریفرنس میں حتمی دلائل کے لیے آخری موقع دے رکھا ہے۔اسلام آباد کی احتسابعدالت کے جج محمد بشیر19جون کو شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنسز کی سماعت کی سماعت کریں گے،عدالت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سماعت کے روز پہلے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایون فیلڈ پراپرٹی ریفرنس میں اپنے حتمی دلائل دیں ،جس کے بعد العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں امجد پرویز استغاثہ کے گواہ واجد ضیاءپر جر ح کریں گے۔واضح رہے کہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی طرف سے مقدمے سے دستبرداری کے بعد ان کی طرف سے وکیل بیرسٹرجہانگیر جدون نے وکالت نامہ داخل کرا یاگیاہے۔نواز شریف کے خلاف نیب کے تینوں ریفرنسز، العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انویسمنٹ اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں جہانگیر جدون ایڈووکیٹ سابق وزیراعظم کی وکالت کریں گے۔گزشتہ سماعت پر جج محمد بشیر نے کہا تھا کہ 8جولائی کو سپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا وقت ختم ہو جائے گا۔
شریف خاندان
عید کے بعد شریف خاندان کی عدالت میں پیشیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی
Jun 16, 2018