کراچی( خصوصی رپورٹر) ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی عید کی چاند رات بہادرآباد میں آمد کی خبریں گشت کرتی رہیں بہادر آباد کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار، بہادر آباد آسکتے ہیں اس سلسلے میں باقاعدہ وثوق سے کوئی بات نہیں کہی جاسکتی تاہم ان کا انتظار ہے۔ امید ہے کہ ان کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے۔ ایم کیو ایم پی آئی بی کے ذرائع کا بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار بہادرآباد جانے کاارادہ رکھتے ہیں لیکن حتمی بات نہیں کی جاسکتی۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کا ایم کیو ایم پاکستان سے ملاپ ہونے کے سلسلے میں اجلاس جاری ہے کہ وہ کوئی فیصلہ کرلیں گے۔ ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول نے بتایا کہ توقع ہے کہ فاروق ستار بھائی ہمارے ساتھ آجائیں تو مضبوط امیدوار ہوں گے۔
فاروق ستار
بہادر آباد میں فاروق ستار کا انتظار جانے کا ارادہ ہے،حتمی بات نہیں کی جاسکتی، پی آئی بی ذرائع
Jun 16, 2018