درخت پر لٹکتے گھونسلے میں بیٹھ کر مزے دار کھانوں کا لطف اُٹھائیں

بنکاک (نیٹ نیوز) دنیا بھر میں کشادہ اور بلند ترین عمارتوں میں ریسٹورنٹ تو بہت بنائے جاتے ہیں لیکن تھائی لینڈ میں پرندوں کے گھونسلوں سے متاثر ہو کر ایک ایسا ہی منفرد ریسٹورنٹ قائم کیا گیا ہے۔ جہاں درخت پر لٹکتے گھونسلے میں بیٹھ کر کھانا کھایا جاتا ہے۔ اور قدرتی ماحول سے لطف اٹھایا جاتا ہے۔ یہ ریسٹورنٹ بانس کے ڈنڈوں کی مدد سے ایک دیوہیکل گھونسلا بنا کر درخت پر لٹکایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن