پنجاب بھر کی میونسپل و کالج لائبریریوں میں لائبریرینز کی 900 اسامیاں خالی

چوک میتلا(نامہ نگار) پنجاب حکو مت کی جانب سے بھرتی کا اعلان کر نے کے باوجود کالجوں اور میونسپل پبلک لائبریریوں میں لائبریرین کی 900سے زائد اسامیاں خالی ،لائبریریوں کا نظام درجہ چہارم کے ملازمین چلا نے لگے جس کے باعث لائبریریوں میں پڑی لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی کتب بہتر دیکھ بھال نہ ہو نے کے باعث دیمک لگ کر ناکارہ ہو نے لگے ہیں قارئین اورکالجوں میں پڑھنے والے طلباء وطالبات نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری طورپر لائبریریوں میںلائبریرین کی خالی اسامیوں پر بھرتی کاکر نے مطا لبہ کیا ہے تفصیل کے مطا بق پنجاب حکو مت نے گزشتہ سال صوبے بھر کے کالجوںاور پبلک لائبریریوں میں لائبریرین کی خالی اسامیوں پر بھرتی کر نے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود گرلز ،بوائز کالجوں اور پبلک لائبریریوں میں لائبریرین کی 900سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں جس کے باعث لائبریریوں کا نظام درجہ چہارم کے چپراسی اور مالی چلا نے میںمصروف ہیںلائبریرین نہ ہونے کی وجہ سے لائبریریوںمیں موجود لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی معلوماتی کتب ناکارہ ہوکر دیمک کی نظر ہورہی ہیں لائبریریوں میں قارئین کی بہتررہنمائی نہ ہونے باعث قارئین اور کالجوں میں پڑھنے والے طلباء وطالبات بھی شدید مایوسی کا شکار ہیں اور لائبریریوں میں پڑی کتب سے فائدہ حاصل نہیں کرپارہے قارئین اور طلباء وطالبات کا کہنا ہے کہ پنجاب حکو مت ہر شعبہ میں بھرتیاں وسیع پیما نے پر کررہی ہے لیکن شعبہ لائبریری کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے لائبریری نظام کو چلا نے میں مین کردار ادا کر نے والے لائبریرین کی بھرتی نہیں کرپارہے اگر حکو مت کی جانب سے لائبریریوں کو اس طر ح نظر انداز کیا جاتا رہا تو کروڑوں روپے لگا کر لائبریریں تعمیرکر نے کے اُن میںرکھی گئی قیمتی نیاب کتب دیمک کی نذرہو کر شعبہ لائبریری ختم ہوجائے گا گرلز ،بوائز کالجوں اورمونسپل پبلک لائبریریوں میں لائبریرین کی خالی سینکڑوں اسامیاں پر فوری طور پر بھرتی کا عمل شروع کروا نے کا مطا لبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن