ملتان(نامہ نگارخصوصی)جماعۃ الدعوۃ جنوبی پنجاب کے مسئول ابو معاذ عمران نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج عیدالفطر ہم ایسے ایام میں منا رہے ہیں کہ کشمیر میں بدترین قتل و غاری گری اور مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔مذاکرات کے ڈارمے رچا کر کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح انڈیا مسلسل پاکستان کے پانیوں پر ڈیم بنا رہا ہے اوروطن عزیز پاکستان کی زراعت و صنعت تباہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کی حیثیت رکھتا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی مدد کے لیے کھڑی ہو جائے۔اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ عید کے اس پرمسرت موقع پر ہمیں کشمیر، فلسطین اور دنیا کے دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہئے بلکہ ان کی عزتوں و حقوق کے تحفظ کیلئے ہر مسلمان کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہئے اور مظلوم مسلمانوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے۔