نواز شریف سے روزانہ ملاقات کی اجازت دی جائے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا چیف سیکرٹری کو 5 واں خط

لاہور (نیوز رپورٹر) نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے جیل میں روزانہ ملاقات اور طبی معائنے کی اجازت کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کو پانچواں خط ارسا ل کر دیا ۔اس سے قبل یکم، تین، دس اور گیارہ جون کو خطوط ارسال کئے جا چکے ہیں ۔ ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صحت کو لاحق جان لیوا امراض کی بناء پر روزانہ بنیادوں پر ان کا معائنہ لازمی ہے ۔ علاج نوازشریف کا بنیادی آئینی حق ہے، روزانہ ملاقات کی کوشش کرتا ہوں اور روزانہ انکار کردیا جاتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن