نندی پور ہائیڈل پاور پلانٹ کے سٹور میں آتشزدگی، قیمتی سامان، مشینری جل گئی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) نندی پور ہائیڈرل پاور پلانٹ کے سٹور میں آگ لگنے سے قیمتی سامان اور مشینری جل گئی ۔تفصیلات کے مطابق نندی پور ہائیڈرول پاور پلانٹ کے سٹور میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،سٹور میں موجود ٹربائن ،ترانسفر آئل، کیمیکل اور ہیوی مشینری مکمل طور پر جل گئی۔ ریسکیو کے فائر فائٹرز نے طویل جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

ای پیپر دی نیشن