شاہ زیب قتل کیس، شاہ رْخ جتوئی نے سزا کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی

کراچی (آئی این پی) شاہزیب قتل کیس کے مرکزی کردار شاہ رخ جتوئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ شاہ رخ جتوئی نے سپریم کورٹ سے عمر قید اور جرمانہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ دو افراد کے ذاتی جھگڑے پر دہشتگردی کی دفعات عائد نہیں ہو سکتیں۔ ہائی کورٹ قتل اور دہشتگردی کے درمیان فرق کرنے میں ناکام رہی۔ سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ ہر قتل دہشتگردی نہیں ہوتا۔ ٹرائل کورٹ نے شاہ رْخ جتوئی کو سزائے موت دی تھی جسے ہائی کورٹ نے عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔سات سال قبل پیش آنے والے شاہ زیب قتل کیس نے نہ صرف ملکی، بلکہ بین الاقوامی میڈیا کی توجہ بھی حاصل کی تھی، سول سوسائٹی حرکت میں آگئی، ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا، مگر چیف جسٹس آف پاکستان کے سوموٹو ایکشن اور میڈیا اور عوامی دبائو کے بعد تفتیشی اداروں کو لامحالہ ایکشن لینا پڑا۔7 جون 2013 کو قتل کا جرم ثابت ہونے پرکراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...