یکم جولائی سے لاہور، ملتان، پنڈی میں میٹرو بسوں کا کرایہ 10 روپے بڑھانے کا اعلان

Jun 16, 2019

لاہور( کامرس رپورٹر) یکم جولائی سے میٹرو بس کے کرایوں میں 10روپے اضافہ ہو جائے گا۔ سیکرٹری خزانہ عبدا للہ خان سنبل نے بتایا کہ سبسڈی کم کرنے کے لئے کرایوں میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ یکم جولائی سے لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس کے کرائے میں10روپے اضافہ ہوگا۔ میٹرو بس میں سفر کرنے والے افراد کو 20 روپے کے بجائے 30 رورپے کی ٹکٹ خریدنا ہوگی۔

مزیدخبریں