جعلی اکائونٹس کیس: اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے ایک اور بیٹے سمیت 3 افراد گرفتار

اسلام آباد(آئی این پی )قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی اکائونٹس کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے جعلی اکاونٹس کیس میں کراچی سے مزیدگرفتاریاںعمل میں لائی گئی ہیں ،نیب نے اومنی گروپ کے سربراہ انورمجیدکے ایک اوربیٹے ذوالقرنین مجیدکو حراست میں لے لیا ہے،نیب نے انورمجیدکے قریبی عزیزخواجہ سلمان اوراومنی گروپ کے افسر عبدالوحیدکوبھی حراست میں لے لیا۔گرفتارملزمان کوراہداری ریمانڈکے بعداسلام آبادمنتقل کیاجائیگا،نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ملزمان سے تفتیش کرے گی۔ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا‘ عدالت نے 4 روزہ رہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...