پاکستان بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا اہم میچ آج‘بارش متوقع

مانچسٹر(چودھری اشرف )پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا اہم ترین میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے دوپہر اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔کروڑوں شائقین ٹی وی پر میچ کی سنسنی خیزی سے لطف اندوز ہوں گے ۔پاکستان ورلڈ کپ مقابلوں میں بھارت سے اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکا۔چھ میچز میں بھارت نے فتح حاصل کی ہے لیکن پاکستانی ٹیم پرعزم ہے کہ وہ اس بار ورلڈ کپ میچ میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی ۔بھارت کو اپنے اہم اوپنر شھیکر دھون کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے ان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی،ان کی جگہ لوکیش راہل کو روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کروائے جانے کے امکانات ہیں۔ بھارت کے سپنر یو ویندرا چہل اور پاکستان کے شاداب خان دنیا کے بہترین سپنر ز میں شامل ہیں۔پاکستان کے محمد عامر اور وہاب ریاض ورلڈ کپ میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں اور پاکستانی ٹیم دونوں فاسٹ بولرز اور سپنر شاداب خان پر زیادہ انحصار کرے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ بھارت کے خلاف میچ میں پانچ ریگولر بولرز کے ساتھ میدان میں اترنا چاہتی ہے اور امید ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں عماد وسیم اور شاداب خان کو شاہین آفریدی اور آصف علی کی جگہ ٹیم کا حصہ بنادیا جائے،اچھی پرفارمنس نہ دکھانے کے باجود شعیب ملک کو ٹیم کا حصہ بنائے جانے کے روشن امکانات ہیں ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں ماضی میں ایک میچ کھیلا گیا اور وہ ورلڈ کپ کا میچ تھا جس میں بھارت نے 47 رنز سے فتح حاصل کی تھی ۔ پاکستان نے اب تک 920 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جن میں سے 480 میں فتح اور 412 میں شکست ہوئی، 8 ٹائی ہوئے اور 20 کا نتیجہ نہیں نکل سکا جبکہ بھارت نے اب تک 968 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جن میں سے 502 جیتے ،417 ہارے، 9 ٹائی ہوئے اور 40کا نتیجہ نہیں نکل سکا ۔ مقامی محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز بھی میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان اب تک 131 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 73 میچز میں پاکستان ٹیم نے جبکہ 54 میچز میں بھارتی ٹیم نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔ عالمی کپ 2019ء میں پاکستان ٹیم اپنا پانچواں میچ کھیلے گی جبکہ اس سے قبل کھیلے جانے والے چار میچز میں سے سے ایک میچ میں میزبان انگلینڈ کے خلاف کامیابی اس کا مقدر بن چکی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ہاتھوں قومی ٹیم کو شکستوں کا سامنا رہا ہے۔ ایک میچ میں کامیابی اور ایک میچ بے نتیجہ رہنے کی وجہ سے پاکستان تین پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارتی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیموں نے ہفتہ کے روز بھی سٹیڈیم کے آوٹ ڈور اور ان ڈور میں بھرپور پریکٹس میں حصہ لیا۔ بھارتی ٹیم صبح کے اوقات میں ٹریننگ کے لیے جبکہ پاکستان ٹیم بعد از دوپہر سٹیڈیم پریکٹس کے لیے آئی ۔ پاکستان ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کی پریس کانفرنس کے فوری بعد تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا تاہم گراونڈ سٹاف نے متوقع بارش کے پیش نظر پہلے سے یہ وکٹوں اور اس کے پاس گراونڈ ایریا کو مکمل طور پر ڈھانپ دیا تھا۔ رات گئے تک وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق میچ کے دوسرے سیشن میں بارش متوقع ہے جس سے میچ ڈرک ورتھ لوئس پر چلا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی اپنے دورہ میں لندن میں فارن سیکرٹری کے ساتھ بھی ملاقات کرینگے۔ مانچیسٹر کے لارڈ میئرعابد لطیف چوہان، یوکے کے شیڈومنسٹر امیگریشن افضل خان اور سابق لارڈ میئر نعیم الحسن سمیت انگلینڈ میں موجود پاکستانی سیاسی شخصیات بھی میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں موجود ہونگے۔

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچ کو بھارتی ٹیم ایک عام میچ سمجھتی ہے۔ ہم اس میچ کو کوئی بڑی اہمیت نہیں دیتے۔ مانچسٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ ہمارے ڈریسنگ روم میں کل کے میچ کے بارے میں کوئی غیر معمولی بات چیت نہیں ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...