وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی )کا اجلاس کل( پیر کو )طلب کرلیا ۔ اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی ،وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وفاقی کابینہ کے اراکین شریک ہوں گے،حکومت کی طرف سے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کی-17 2016 کی سالانہ رپورٹ کا اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے مختلف معاملات اور مسائل کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی صوبوں کو منتقلی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ زیر بحث آئے گی۔مشترکہ مفادات کونسل کے گذشتہ تین اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلے قوم کی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کرتے ہیں۔مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی)اجلاس میں قومی معاملات اور صوبوں کے مفادات پر اتفاق رائے مستقبل پر یقین کی غمازی کرتا ہے،ضرورت اب قومی ترقی و صوبائی اشتراک عمل اور قیادت کے مابین خیر سگالی اور وفاق کے اقدامات کی ہمہ جہت حمایت کو معاشی خوابوں کی تعبیر کا ذریعہ بنانے کی ہے اور موجودہ حکومت بجا طور پر اس ٹاسک میں سرخرو ہوسکتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...