کوالالمپور (نیشن رپورٹ) ملائیشیا نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو مزید بلیک لسٹ میں نہیں رکھ سکتا، یاد رہے کہ ملائیشیاء کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر ان دنوں لندن میں ہیں جہاں انہوں نے ہائی کمیشن میں موجود میڈیا کو بتایا کہ چونکہ پاکستان نے منی لانڈرنگ کیخلاف بہت سے اقدامات کئے ہیں چنانچہ ملائیشیا پاکستان کی حمایت کر رہا ہے۔ ملائیشیاء کی اس حمایت پر وزیراعظم عمران خان نے اظہار تشکر کے طور پر ملائیشیا کے وزیراعظم کو فون کیا۔
ایف اے ٹی ایف پاکستان کو مزید بلیک لسٹ میں نہیں رکھ سکتا، ملائیشیا، عمران کا فون پر مہاتیر سے اظہار تشکر
Jun 16, 2019