پاکستانی خاتون ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام گلوبل ہیلتھ لیڈ فیلو شپ کیلئے منتخب

Jun 16, 2019

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈاکٹر شبنم سرفراز کو ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام گلوبل ہیلتھ لیڈ فیلوشپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی نے دنیا کے مختلف خطوں سے 5 خواتین کا انتخاب کیا ہے جس میں جنوبی پنجاب کی ڈاکٹر شبنم سرفراز بھی شامل ہیں۔ ہارورڈ گلوبل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ اور ویمن اینڈ ہیلتھ انیشی ایٹو کے تحت اس پروگرام کے حوالے سے ڈائریکٹر ہارورڈ یونیورسٹی انگرڈ کاتز نے کہا کہ منتخب کی گئی ان خواتین کا شمار گلوبل ہیلتھ کے شعبے میں بہترین اذہان میں ہوتا ہے۔ جنہوں نے پوری دنیا میں شعبہ صحت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے قابل عمل حل تلاش کرنے میں ہمیشہ برتری حاصل کی۔ اپنا نام منتخب ہونے پر ڈاکٹر شبنم سرفراز نے کہا کہ بلاشبہ یہ میرے ملک اور پاکستان میں بسنے والی ہر اس خاتون کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔

مزیدخبریں