لاہور (آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیتے ہوئے کہا والد اور پھوپھی کی کرپشن کے خلاف تحریک چلائیں اس طرح سیاست میں ان کی جگہ بڑی ہوگی اس وقت ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے آصف زرداری اور نواز شریف اقتدار میں واپس نہیں آ سکتے ان لوگوں کو ڈھیل مل سکتی ہے ڈیل نہیں بجٹ کے موقعہ پر سابق صدر اور وزیراعظم دونوں جیل میں ہیں یہ ورلڈ ریکارڈ ہے گینز بک میں لکھا جانا چاہئے ہفتے کے رورز لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا راولپنڈی میں ما ں بچہ ہسپتال کیلئے پیسے مل گئے لاہور میں کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کا جائزہ لے رہے ہیں ریلوے انکوائری کو نجی موبائل نیٹ ورک سے منسلک کر رہے ہیں اس سہولت سے مسافر گھر بیٹھے ٹکٹ بک کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ 30 جون کو راولپنڈی سے سر سید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے سر سید ایکسپریس راولپنڈی سے فیصل آباد ہوتی ہوئی کراچی جائے گی 24 گھنٹے دفتر کھلنے سے 40 کروڑ کا منافع زیادہ ہوگا شیخ رشید نے کہا 24 اگست کو لاہور کے سامنے اپنے آپ کو پیش کروں گا کتنا خسارہ کم کیا کن نقصانات کا خاتمہ کیا تمام چیزیں قوم کو بتاؤں گا۔ ن لیگ قیادت کی کرپشن کی فائلیں اب احتساب عدالتوں میں ہیں جس شخص نے گاجریں کھائی ہیں اس کا حساب تو دینا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ بچہ نہیں ہوں سارے کام کئے ہوئے ہیں نیب میں نہیں جانا چاہتا کھری باتیں کرتا ہوں غریب کا ترجمان اور ان کی آواز ہوں غریب کیلئے آخری سانس تک لڑتا رہوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی صدارتی نظام نہیں آ رہا صدارتی نظام ذہن سے نکال لیں نواز شریف اور آصف زرداری کی حکومت کبھی نہیں آ سکتی ابھی تو کیس بن رہے ہیں اس میں سلطانی گواہ بھی بن رہے ہیں۔