جے ایف تھنڈر طیاروں نے پیرس ائیر شو کیلئے پریکٹس مکمل کرلی

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے پیرس ائیر شو میں اپنے کمالات دکھانے کیلئے تیاری کررہے ہیں۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر طیارے 17 سے 23جون تک پیرس کے لابرج ائیر پورٹ پر ائیر شو میں حصہ لیں گے۔ پی اے ایف کی ٹیم نے فضائی کرتب دکھانے کی پریکٹس مکمل کرلی ہے۔ جے ایف 17 طیاروں کو نمائش کے لئے بھی رکھا جائے گا۔ پہلے چار دن ائیر شو تجارتی وفود کے لئے مختص ہوگا۔ جس کے بعد اس کو عام لوگوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔ جے ایف 17 طیارے کی خریداری کے کئی آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...