ایمینسٹی سکیم کی معیاد میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی،چیئر مین ایف بی آر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ایف بی آر کے چیئر مین شبر زیدی نے کہا ایمینسٹی سکیم کی معیاد میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی،لوگ 30جون تک اپنے اثاثے ظاہر کر دیں،انہوں نے یہ بات گذشتہ روز یہاں آئی کیپ کے سیمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے پاس اب سارا ڈیٹا موجود ہے ، اس سکیم سے فائدہ اٹھا لیا جائے کیونکہ 30جون کے بعد ہم معیشت کے ایک نئے دور میں داخل ہو جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کسی ادارے کی ڈکٹیشن پر ٹیکس نہیں لگائے گئے ، اس طرح کیالزامات لگانا بے بنیاد ہیں،بجٹ میں جو اقدامات کئے ہیں ان کے بارے میں 25سال سے کہہ رہا ہوں ،انہوں نے کہا کہ بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی کیلئے سیل قائم کیا جارہا ہے، محصولات کے ہدف کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ ہدف کوحاصل کرنے کیلئے پاکستان میں پورے مواقع موجود ہیں،ٹیکس ادائیگی سے بچ جانے والے شعبوں کو بھی دائرہ کار میں لایا گیا ہے، شبر زیدی نے کہا کہ ، اہے، فائلر اور نان فائلر میں فرق کو ختم کیا ہے انہون نے کہا کہ ٹیکسوں کے نظام کی خرابی کودورکرنیکی کوشش کررہے ہیں ، بینامی قانون کے تحت بینکوں اور بجلی کمپنیوں سے ڈیٹاحاصل کیا ہے،3لاکھ 41ہزارصنعتی بجلی کنکشن میں سے40ہزاربھی ٹیکس نہیں دیتے۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آرکے صوابدیدی اختیارات ختم کردیے گئے ہیں، ٹیکس افسران اور ٹیکس فائلر کیدرمیان براہ راست رابطہ کم سے کم کیا جارہا ہے، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے عمل کو آٹومیشن کیا جارہا ہے، بجٹ میں 1600ٹیرف لائنزپرکسٹم ڈیوٹی ختم کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن