اسلام آباد(قاضی بلال ؍خصوصی نمائندہ)ارسا کے مطابق سکردو میں درجہ حرات گیارہ پوائنٹ کم ہوگیا جس کی وجہ سے پانی کے بہائو میں کمی واقع ہوئی ہے ۔سکردو میں گیارہ پوائنٹ درجہ حرارت کم ہوا ہے وہاں اس وقت درجہ حرارت 38ڈگری سنٹی گریڈ ہے۔ جس کے باعث دریائے سندھ پر پانی کے بہائو میں ایک لاکھ بائیس ہزار کیوسک سے کم ہو کر چھیاسی ہزار کیوسک رہ گئی ہے یہ کمی بارہ گھنٹوںمیں واقع ہوئی ہے۔ارسا کے مطابق پانی کی کمی کے باعث سندھ کو منگلا ڈیم سے پانی فراہم کیا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز ارسا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ کو منگلا ڈیم سے40ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہاہے ۔اگر پانی کے بہائو کے مقام میں بہتری نہ آئی تو چالیس ہزار کیوسک کمی کے باعث خدشہ ہے کہ اگلے گھنٹے میںپانی کی یہ کمی ڈیڈ لیول کو چھو جائے گی ۔ارسا کے مطابق اگلے تین سے چار روز میں دریائے سندھ اور کابل میں پانی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی اور پانی کی صورتحال معمول پر آجائے گی۔
سکردو میں درجہ حرات کم ہو جانے سے سندھ کے پانی بہائو میں کمی
Jun 16, 2019