لاہور ( معین اظہر سے )حکومت پنجاب اراکین اسمبلی کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تقریبا 4 ارب روپے کے منصوبے رکھے ہیں جس میں اراکین اسمبلی کے لئے نئے ہوسٹل کے لئے 3 ارب 20 کروڑ ، جبکہ پیپلز ہاوس کے اے بلاک کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لئے 49 کروڑ 50 لاکھ، جبکہ سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کی مرمت اور تزئین ارائش ، اور پنجاب اسمبلی کی تزئین آرئش کے لئے 11 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کر دئیے ہیں جبکہ اعلی افسران کی رہائش گاہوں کی تزئیں آرائش کے لئے بھی 10 کروڑ مختص کر دئیے گئے ہیں تاہم بار بار وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ملک میں سادگی اپنائی جائے کبھی وزیر و ں کی رہائش گاہوں کی تزئیں آرئش ، اب سپیکر ڈپٹی سپیکر کے گھروں کی تزئیں آرئش اعلی افسران کی تزئیں آرئش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے اسمبلی میں منظوری کے لئے بجٹ پیش کیا ہے اس میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کے بعد ان کے لئے اربوں روپے خرچ کرکے ایک نیا ہوسٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے لئے بجٹ میں 3 ارب 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس کو فیز ٹو کا نام دیا گیا ہے اس کے قبل پیپلز ہاوس ، اور ایم پی اے ہوسٹل جو پنجاب اسمبلی کے سامنے بنایا گیا ہے وہاں پر اراکین اسمبلی کے لئے کمرے تھے اور لاہور شہر سے باہر سے آنے والے اراکین اسمبلی کو کسی ہوٹل میں کمرہ لینے کے لئے پیسے دئیے جاتے تھے اب اراکین اسمبلی کے لئے مزید نئے ہوسٹل کی تعمیر کے لئے اربوں روپے مختص کر دئیے گئے ہیں۔ تاہم اگر نیا ہوسٹل بنایا جارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ پیپلز ہاوس میں اے بلاک کی ری کنسٹریشن کے لئے بھی 49 کروڑ روپے رکھ دئیے گئے ہیں وہاں پر بھی نئے سرے سے ایگزیکٹو کمرے بنائے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ سپیکر ہاوس ، اور ڈپٹی سپیکر ہاوس کی تزئین آرئش کے لئے بھی 11 کروڑ 60 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ تاہم اس کے ساتھ کہا گیا ہے کہ سپیکر ہاوس اور ڈپٹی سپیکر ہاوس میں اسمبلی کی تزئین آرائش بھی اسی رقم سے کی جائے گی تاہم واضح رہے کہ اسمبلی کی نئی بلڈنگ بن رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ اتنی زیادہ رقم پرانی بلڈنگ کی تزئین آرائش پر خرچ نہیں کی جانی چاہیے ۔ اسی طرح بیورو کریسی کو خوش کرنے کے لئے جی اور آر کی تزئین آرائش کے لئے 10 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔