شکارپور(آئی این پی)سندھ کے شہر لاڑکانہ اور رتوڈیرو کے بعد ضلع شکار پور میں ایچ آئی وی کی مہلک بیماری نے اپنے پنجے گاڑ دیے۔شکارپور سمیت ملحقہ علاقوں میں ایچ آئی وی ایڈز کا خطرہ سر پرمنڈالنے لگا، محکمہ صحت کی جانب سے مرض پر قابو پانے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شبیر شیخ کاکہنا ہے کہ ملحقہ علاقوں میں 25 سو سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں 31 افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے، ایچ آئی وی ایڈز پروگرام کے تحت متاثرہ افراد کو علاج سمیت دیگر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔شکار پور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ کو چاہیے کہ اس مہلک بیماری سے چھٹکارے کے لیے سرکاری اسپتالوں کے بجائے نجی میڈیکل اسٹورز پر بھی ایچ آئی وی سے بچاو کی ادویات عام کی جائیں تاکہ اس مرض سے بچا جا سکے۔
لاڑکانہ اور رتوڈیرو کے بعدشکارپور میں بھی ایڈز نے پنجے گاڑ لئے
Jun 16, 2019