جہانیاں (آن لائن) بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اقتدار کے دروازے بند ہو سکتے ہیں اولیاء کرام کے در کبھی بند نہیں ہوتے ان کی بادشاہت ہمیشہ قائم رہتی ہے، میں خود پیر ہوں لیکن آج تک کبھی کسی مرید سے ایک دھیلا تک نہیں لیا،مسلمانوں کی لکھی کتب سے استفادہ حاصل کرکے غیر مسلموں نے ہم پر حکومت کی لیکن ہم اپنے اسلاف کی تعلیمات سے محروم رہے، دنیا اس وقت جن دہشت گردی ،پریشانیوںجیسے مسائل میں پھنسی ہوئی ہے اس نجات سے کا ایک ہی حل ہے کہ اولیاء اللہ کی سچی تعلیمات پر عمل کیا جائے،برصغیر میںتبلیغ اسلام اور اشاعت دین کا سہرااولیا کرام کے سر ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار برصغیر کی عظیم روحانی شخصیت حضرت مخدوم عبدالرشید حقانی کے عرس کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اولیاء کرام سے فیض حاصل کرکے عوام کی خدمت کی ہے سرزمین اولیاء ملتان میں انٹر نیشنل ائیر پورٹ بنوایا جہاں سے دس برس تک براہ راست حجاز مقدس پروازیں جاتی رہی ہیں ،سوشل میڈیا پر جاوید ہاشمی کو سر سیّد ثانی کہاجاتا ہے کیونکہ میں نے ملتان میں ایک دو نہیں پانچ یونیورسٹیاں قائم کروائیں ہیں لیکن کسی پر اپنی تختی نہیں لگوائی۔انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کا فیض سب کیلئے ہے میں اولیاء کے فیض سے خود بھی پیر ہوں لیکن کبھی بھی آج تک کسی مرید سے ایک دھیلا بھی نذرانہ نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ اگر دنیا دہشت گردی سے نجات چاہتی ہے تو صوفیائے کرام کی پاک زندگیوں اور تعلیمات کا مطالعہ کرے ۔
اقتدار کے دروازے بند ہو سکتے ہیں اولیاء کرام کے در کبھی نہیں ہوتے، وید ہاشمی
Jun 16, 2019