وزیرآباد(نا مہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج وزیرآباد نے تھانہ گکھڑ کے مشہور دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک مجرم کو دومرتبہ سزائے موت دومجرموں کو عمر قید اورایک ملزم کو شک کافائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنادیا ۔تھانہ صدر کے علاقہ بینکہ چیمہ میں 05-10-2016 کو ایڈوانس کی رقم واپس مانگنے پر بہاول شیر عرف اسلم بیٹے بابر ،بھتیجے اعجاز عرف جج ،کاشف نے کلہاڑیوں ٹوکوں پے در پے وار کرکے محمدصدیق اوراسکے بیٹے جاوید اقبال کو قتل کردیا تھا تھانہ گکھڑ پولیس نے ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کردیا جس پر گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی ۔