اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ائرپورٹ پر مسافروں نے طیارے میں ہنگامہ کر دیا۔ جس کے باعث کراچی جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نجی ائرلائن کی پرواز رات 9 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہونا تھی لیکن طیارے میں مسافروں کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے طیارہ رن وے سے واپس بلا لیا گیا۔ ہنگامہ آرائی میں 35 افراد پر مشتمل ایک خاندام شامل تھا۔ اے ایس ایف ہنگامہ آرائی کی وجہ سے طیارے میں داخل ہو گئی اور ہنگامہ آرائی میں ملوث خاندان کے سات مردوں کو طیارے سے اتار لیا ۔جس کے بعد پرواز ایک گھنٹہ 45 منٹ کی تاخیر سے روانہ کر دی گئی۔