راولپنڈی(صباح نیوز)تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرگئی ،پی پی 29سے امیدوار،رہنما پاکستان تحریک انصاف سید تصورحسین شاہ نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف اورعمران خان کوخیرآباد کہتے ہوئے صدق د ل سے جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کرتا ہوں ،اپنے قائدین سینٹر سراج الحق اورڈاکٹرطارق سلیم کے شانہ بشانہ ہوں گااور اب ہمارا ایک ایک ووٹ جماعت اسلامی کی امانت ہے ۔ عمران خان سن لواقتدارکی موجودگی کے باوجود تمھارے گھرکی پہلی اینٹ گرگئی ہے اورتبدیلی آچکی ہے۔امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے سید تصورحسین شاہ کی جماعت اسلامی میں شمولیت پران کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی مقبولیت میں جس تیزی سے اضافہ ہوااور جعلی سروے کے ذریعے کروایا گیا تھااب ریت کی دیواریں زمین بوس ہورہی ہیں ،یہ پہلی وکٹ ہے آخری نہیں۔