پنجاب کے سپورٹس، امور نوجوانان کے سالانہ بجٹ میں اربوں روپے مختص

Jun 16, 2019

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پنجاب کے سپورٹس، امور نوجوانان کے سالانہ بجٹ میں دو ارب روپے کے اضافے اور صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے چار ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ سپورٹس بورڈ پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیو سٹار ہوٹل اور پارکنگ پلازہ بھی بنائے گا۔ کھیلوں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کی جانیوالی نئی سکیموں کے لیے پچاسی کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ صوبے میں جاری ایک سو پچاس سے زائد منصوبوں کے لیے تین ارب سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئزز ڈیپارٹمنٹ دو درجن سے زائد نئے منصوبوں پر بھی کام کرے گا۔

مزیدخبریں