نیپال:ایورسٹ کی چوٹی پر دنیا کا بلند ترین موسمیاتی سٹیشن قائم

Jun 16, 2019

کھٹمنڈو(آئی این پی) نیپال میں سائنسدانوں نے دنیا کا بلند ترین موسمیاتی اسٹیشن مائونٹ ایورسٹ پر تعمیر کر لیا ہے جس کی بدولت اس علاقے کے ماحول اور موسمیاتی مزاج کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔یونیورسٹی آف مین سے تعلق رکھنے والے ماہرِ موسمیات ڈاکٹر پال میوسکی اور ان کے ساتھیوں نے ہمالیائی علاقے کے پانچ مقامات پر موسمیاتی اسٹیشن تعمیر کیے ہیں جن میں سے ایک ایورسٹ پر بنایا گیا ہے۔جان جوکھم میں ڈال کر ایورسٹ کی یخ بستہ سردی میں موسمیاتی آلات لگانے کے کئی مقاصد ہیں۔ ماہرین محض یہاں کا درجہ حرارت اور دبا وغیرہ معلوم نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ جنوبی ایشیا میں سرگرم جیٹ اسٹریم پر تفصیلی تحقیق کرنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں