شمالی کوریا اب بھی بیلسٹک میزائل چلانے والی آبدوز بنا رہا ہے: امریکی ریسرچ گروپ

واشنگٹن (اے پی پی) شمالی کوریا سے متعلق تجزیوں کے لئے معروف ایک امریکی ریسرچ گروپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا بظاہر اب بھی بیلیسٹک میزائل چلانے کی صلاحیت والی ایک نئی آبدوز بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔38 نارتھ نے مشرقی شمالی کوریا کے سِنپو میں قائم ایک بحری جہاز گاہ کی حالیہ سیٹیلائٹ تصاویر پر مبنی تجزیہ جاری کر دیا ہے۔اْس مقام کے گزشتہ تجزیے کے مطابق وہاں ایک بیلیسٹک میزائل سے لیس آبدوز بنانے کا آغاز تین سال قبل ہو چکا تھا۔اپریل سے جون تک لی گئی تصاویر سے متعلق گروپ کا کہنا ہے کہ تعمیراتی ہال کے قریب سازو سامان اور مختلف حصوں کی نقل و حرکت دیکھی جا سکتی ہے۔ اپریل اور مئی میں لی گئی تصاویر کے موازنے سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اشیا کو تجرباتی آبدوز پر لادا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...