بی ڈی ایس کی فلسطینی رابطہ کمیٹی کے اسرائیل کیساتھ روابط کی شدید الفاظ میں مذمت

غزہ (این این آئی)تنظیم آزادی فلسطین کے ماتحت ’رابطہ کمیٹی‘ کی طرف سے اسرائیل کیساتھ رابطوں پر فلسطینی حقوق کیلئے سرگرم اداروں اور فلسطینی عوامی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ہر سطح پر بائیکاٹ اور صہیونی ریاست سے سرمایہ کاری واپس لینے کیلئے سرگرم بین الاقوامی تنظیم بی ڈی ایس نے ایک بیان میں فلسطینی رابطہ کمیٹی کے اسرائیل کے ساتھ روابط کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان میں بی ڈی ایس نے کہا ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین کے زیرانتظام رابطہ کمیٹی کیلئے یہ مناسب نہیں کہ وہ غاصب صہیونیوں کے ساتھ رابطوں کی پینگیں بڑھائے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے دوران پی ایل او کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے یافا شہر میں اسرائیلیوں کی طرف سے دی گئی ایک افطار پارٹی میں شرکت کی تھی۔ ایک طرف فلسطین نیشنل کونسل اسرائیل کیساتھ ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے اور دوسری طرف پی ایل او کی ماتحت ایک کمیٹی غاصب صہیونیوں? کے ساتھ میل جول بڑھا رہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلیوں کی طرف سے دی گئی دعوت افطار میں شرکت کرنیوالوں کمیٹی کے چیئرمین محمد المدنی، بیت ساحور بلدیہ کے سابق میئر ھانی الحائک نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...