مفت ٹکٹ مانگنے والے گھر بیٹھ کر میچ دیکھیں ‘کوہلی کا مشورہ

Jun 16, 2019

مانچسٹر (سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے دوستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں پر بیٹھ کر میچ دیکھیں اور مجھ سے مفت ٹکٹ مانگنے کی زحمت نہ کریں۔میں کسی سے پاس یا فری ٹکٹ کا وعدہ نہیں کرتا۔ جو ٹکٹ مانگتا ہے اسے کہتاہوں کہ گھر پر رہیں مجھے چند ٹکٹ ملتے ہیں جو اپنی فیملی کو دے دیتا ہوں، میرے پاس مفت خوروں کیلئے کوئی ٹکٹ نہیں ،یہ صرف کرکٹ میچ ہے جس کو کھیل کی طرح انجوائے کریں۔

مزیدخبریں