ٹیم کا مورال بلند‘ قوم دعا کرے‘ میچ جیتنے کی کوشش کرینگے: سرفراز احمد‘ مکی آرتھر

مانچسٹر (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے،مانچسٹر میں پریکٹس سیشن کے دوران سرفرازنے کہا کہ ٹیم کا مورال بہت بلند ہے، امید ہے ٹیم بھارت کیخلاف میچ میں بہت اچھا پرفارم کریگی۔ویڈیو پیغام میں کپتان اور کھلاڑیوں نے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم سے اپیل کہ آپ نے ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کیا، اس میچ میں بھی ہمیں سپورٹ کیجئے گا ہم پوری کوشش کرینگے کہ میچ جیتیں۔ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف بڑے میچ کیلئے گیم پلان تیار کر لیا ہے، میچ میں ہر کھلاڑی کے پاس ہیرو بننے کا موقع موجود ہے، بڑے میچ کی پوری تیاری ہے۔ اولڈ ٹریفرڈ سٹیڈیم مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نئے گیم پلان کیساتھ روایتی حریف کیخلاف مقابل ہوگا، کھلاڑیوں نے ہر شعبہ میں پرفارم کیا تو رزلٹ سب کے سامنے ہوگا۔ موجودہ وقت میں ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے۔ محمد عامر بھارت کیخلاف بڑا ہتھیار ثابت ہو سکتا ہے۔ اہم میچ میں کون کھیلے گا اور کون نہیں گیارہ رکنی سکواڈ کپتان اور چیف سلیکٹر کی مشاورت کے بعد فائنل کرینگے۔ بھارت کیخلاف اپنی اہلیت ثابت کرنے کیلئے سب کے پاس موقع ہے۔ شعیب ملک ، حفیظ ٹیم کے سینئر کھلاڑی ہیں، شعیب ملک کے پاس بھی اپنی اہلیت دکھانے کا بہت اچھا موقع ہے، شعیب ملک تجربہ کار پلیئر ہے، اپنا بڑا دن وہ آج ثابت کر سکتے ہیں۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کرینگے۔ شعیب ملک کے بارے میں کہنا کہ وہ فیل ہوئے ہیں ٹھیک نہیں۔ پاکستان اور بھارت کامقابلہ کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہے، جس دن پرفیکٹ کھیلیں گے کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں، ہم نے اب تک اپنی پرفیکٹ کرکٹ نہیں کھیلی، میچ کاپریشر اوراہمیت ویسی ہی ہے جیسے دوسرے میچ کی۔ سینئر کھلاڑی محمدحفیظ نے کہا کہ میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں ، اور انشااللہ تعالیٰ بہتر سے بہتر پرفارم کریں گے۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف اچھی پرفارمنس دینے والے آل رائونڈر وہاب ریاض نے کہا کہ انکی کوشش ہوگی کہ اچھے سے اچھے انداز میں پرفارم کریں۔ مجھے جو کردار دیا گیا ہے اسے نبھانے کی پوری کوشش کرونگا۔فاسٹ بائولر محمد عامر نے کہا کہ ہمارے لیے تو ہر میچ اہم ہے، لیکن پاکستان بھارت کا میچ بہت اہم ہے اور اگر ہم نے بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ میں سوفیصد پرفارم کیا تو فیصلہ ہمارے حق میں آسکتا ہے۔اوپننگ بیٹسمین فخرزمان نے کہا کہ ویسے تو تیاری بہت ہے لیکن کوشش کروں گا کہ اس میچ میں رنز کروں اور بہتر کھیل پیش کروں۔عماد وسیم نے کہا کہ بارش کا امکان بھی ہے لیکن ہم نے مکمل تیاری کی ہے اور کوشش کرینگے کہ اچھا کھیل پیش کریں۔شعیب ملک نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنا بڑا اہم ہوتا ہے، ہم کوئی دبائو نہیں لے رہے اور بہتر سے بہتر کھیلنے کی کوشش کرینگے۔ میچ کو بھی عام میچوں کی طرح لوں گا،بھارت کو ہرائیں گے کسی دباو میں نہیں ہوں،نارمل انداز میں کھیل کر کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔ یہ میرے لئے ایک اور میچ ہے۔بنیادی چیزوں پر توجہ ہے اور اچھا کرنا چاہتا ہوں۔ امام الحق، حسن علی اور بابر اعظم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیااور کہا کہ میچ میں کسی دبائو کے بغیر جیت کیلئے میدان میں اتریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...